حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین آقای شیخ نوروز علی رحمۃاللہ تعالی علیہطکے سانحہ ارتحال پر سربراہ جمعہ الکوثر حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ محسن علی نجفی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے؛
بسمہ تعالی
حجۃ الاسلام والمسلمین آقای شیخ نوروز علی رحمۃاللہ تعالی علیہ کا انتقال ایک سانحہ ہے مرحوم نے اپنی پر برکت زندگی میں لائق طالبعلموں کی تربیت کی مدرسہ جعفریہ کراچی کو ایک خاص معیار کے ساتھ چلایا اور بڑی تعداد میں لائق طالبعلم وہاں سے فارغ ہوئےآپ کی رحلت سے علمی حلقوں میں ایک بہت وسیع خلاء پیدا ہوگیا ہے اور تعلیمی حلقوں میں اداسی چھا گئی ہے۔
خداوند متعال آپ کو اعلی علیین میں معصومین علیھم السلام کے جوار میں جگہ عنایت فرمائے۔
مدرسہ جعفریہ کے اساتذہ اور طلاب اور آپ کے خاندان کے افراد کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اللہ تعالی سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
محسن علی نجفی